Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی بلوں میں ٹیکسوں کی وصولی کیخلاف درخواست چیف جسٹس کو بھجوادی گئی

Now Reading:

بجلی بلوں میں ٹیکسوں کی وصولی کیخلاف درخواست چیف جسٹس کو بھجوادی گئی
بجلی بلوں

بجلی بلوں میں ٹیکسوں کی وصولی کیخلاف درخواست چیف جسٹس کو بھجوادی گئی

بجلی بلوں میں بھاری ٹیکسوں کی وصولی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کو ازخود نوٹس لینے کیلئے درخواست بھجوا دی گئی۔

فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس پاکستان کو درخواست بھجوائی جس میں بجلی بلوں میں ٹیکسوں پر 30 سوال اٹھائے گئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ بجلی بلوں کے ذریعے حکومت عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، بجلی بلوں میں ہر قسم کے ٹیکس لگا دیے گئے ہیں۔

درخواست گزار نے بتایا کہ بھاری بلوں کی وجہ سے مساجد بھی بند کی جارہی ہیں، بجلی بلوں میں امیر اور غریب سے مساوی ٹیکس وصول کیا جارہا ہے، ریاست ماں کا کردار ادا کرنے کی بجائے لوٹ رہی ہے۔

Advertisement

درخواست میں چیف جسٹس سے استدعا کی گئی کہ بجلی بلوں میں ٹیکسوں کی جانچ کیلئے اعلیٰ عدلیہ کے زیر سایہ کمیٹی بنائی جائے اور اعلیٰ عدلیہ کی کمیٹی جانچ کے بعد ذمہ داروں کا تعین کر کے سزا دے۔

واضح رہے کہ بجلی بلوں میں صارفین پر غیر مساوی اور غیر منصفانہ ٹیکسوں کے نفاذ کا انکشاف ہوا ہے۔

Advertisement

بجلی بلوں پر صارفین کی آمدن کے قطع نظر بجلی ڈیوٹی نافذ ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، صارفین خاص طور پر کم آمدنی والے افراد اپنے بجلی بلوں پر انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس پر بوجھ برداشت کررہے ہیں، ان کی آمدنی قابل ٹیکس آمدنی کی حد سے نیچے ہونے کے باوجود ان پر مختلف ٹیکس عائد کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’سیاستدان ذاتی مفادات اور تعصبات کو ترک کر کے قومی مفادات کو ترجیح دیں‘‘
لاہور کی جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات طلب
وکیل کی یقین دہانی پر علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس؛ کراچی یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا فیصلہ معطل 
علی امین گنڈا پور کا گرفتاری کے آرڈر کیخلاف سیشن عدالت سے رجوع
وزیراعلٰی خیبرپختون خوا علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر