اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل بشیر ڈار عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور استدعا کی کہ آج بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، سماعت ملتوی کی جائے۔
عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول میں 2، ایک ایک مقدمہ تھانہ رمنا، سیکرٹریٹ، کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی میں درج ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 3 مقدمات 9 مئی واقعات، ایک مقدمہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج، ایک مقدمہ اداروں کے خلاف تقریر اور ایک مقدمہ توشہ خانہ جعلی رسیدوں پر درج ہے۔
مزید برآں بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ جعلی رسیدیں جمع کرانے پر تھانہ کوہسار میں فوجداری مقدمہ درج ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News