راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں اپنا بیان عدالت میں ریکارڈ کروا دیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، ریفرنس کے گواہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک عدالت میں پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل عثمان ریاض گل، ظہیر عباس چوہدری اور خالد چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
پرویز خٹک نے عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا، اس موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔
پرویز خٹک کے بیان کے دوران بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں مسکراتے رہے جبکہ پرویز خٹک بیان ریکارڈ کروانے کے بعد اپنی نشست کی جانب واپس چلے گئے۔
آج کی سماعت میں ایک گواہ پر جرح مکمل اور ایک گواہ کا بیان قلمبند ہوا جبکہ وکلاء صفائی آئندہ سماعت پر پرویز خٹک کے بیان پر جرح مکمل کریں گے۔
بعدازاں پرویز خٹک کا بیان ریکارڈ کرنے بعد عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مجموعی طور پر 31 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News