اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے توڑ پھوڑ کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف تھانہ کھنہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج 2 مقدمات کی سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھہ کے معاون عدالت میں ہوئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شاہ محمود قریشی سزا یافتہ قیدی ہیں کون سی جیل میں ہیں، جس پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے بتایا کہ نہیں شاہ محمود قریشی سزا یافتہ نہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔
جج طاہر عباس سپرا نے کی جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیا جائے۔
بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس مزید سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کارکنان کے خلاف تھانہ کھنہ میں دو مقدمات درج ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News