Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس؛ بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن کے حوالے سے رپورٹ طلب

Now Reading:

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس؛ بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن کے حوالے سے رپورٹ طلب
ڈسٹرکٹ عدالت اسلام آباد

دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کےخلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلکس توڑ پھوڑ کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، علی نواز اعوان و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں درج دو مقدمات کی سماعت کی۔

عدالت نے سپرینڈینٹ اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پرویز الہیٰ سمیت 176 ملزمان کا چالان آگیا ہے۔

سردار مصروف ایڈوکیٹ نے بتایا کہ اسد عمر اس کیس سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔

جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو ملزمان غیر حاضر ہیں ان کے بلا ضمانتی وارنٹ جاری کر رہے ہیں، آخری موقع ہے اگر آئندہ سماعت پر حاضری یقینی نہ بنائی گئی تو ضمانتیں خارج کردی جائیں گی۔

Advertisement

بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے کیسز کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب سمیت 200 سے زائد افراد پر  توڑ پھوڑ کے دو مقدمات درج ہیں، پی ٹی آئی ارکان نے 18 مارچ 2023 کو بانی پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی تھی۔

توڑ پھوڑ کیسز میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیادت پر ایما کا الزام ہے، کیسز میں علی نواز اعوان، عمر ایوب اور علی امین گنڈا پور عبوری ضمانت پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہائیکورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کو وراثتی اراضی کے انتقال پر اضافی چارجز وصولی سے روک دیا
پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل
’’ڈیمزفنڈز کی رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں رکھنی ہے یا نہیں، کیس میں طے کریں گے‘‘
طبی رپورٹس کو سادہ بنایا جائے اور تاخیری حربے ختم کیے جائیں، لاہور ہائیکورٹ
لاہورہائیکورٹ نے چئیرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیر افسرکو عہدے پر بحال کردیا
9 مئی کے 4 مقدمات؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر