Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن ترمیمی ایکٹ؛ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر کی درخواست پر سماعت سے معذرت

Now Reading:

الیکشن ترمیمی ایکٹ؛ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر کی درخواست پر سماعت سے معذرت
لاہورہائیکورٹ

لاہور کی جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات طلب

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے۔

 درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور مختلف سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کے سامنے اپنے دلائل دیے۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ اہم اور فوری نوعیت کا ہے فائل مزید سماعت کے لئے آج ہی چیف جسٹس کے پاس بھجوا رہا ہوں۔

درخواست گزار نے اپنے مؤقف میں کہا کہ ترمیمی الیکشن ایکٹ بدنیتی پرمبنی اور آئین کی روح کے خلاف ہے، آئین کے تحت اس قانون کا اطلاق ماضی سے عمل میں نہیں لایا جاسکتا، سادہ اکثریت کے بارے میں آئین واضع ہے مگر اس قانون کے تحت آئین توڑنے کی کوشش کی گئی۔

Advertisement

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ترمیمی ایکٹ کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہورہائیکورٹ نے چئیرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیر افسرکو عہدے پر بحال کردیا
9 مئی کے 4 مقدمات؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب
سپریم کورٹ کا مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار، نظرثانی درخواستیں خارج
تو شہ خانہ ٹو ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو بھجوا دیا گیا
’’دوسروں کا احتساب کریں اور عدلیہ اپنا احتساب نہ کرے تو فیصلوں کی اہمیت نہیں رہتی‘‘
بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ ریفرنس میں رعایت مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر