راولپنڈی کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت ان کے وکیل ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل و دیگر کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر آج پانچویں مرتبہ بھی جرح نہ ہوسکی۔
وکلاء صفائی نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ عدالت نے نیب کی بورڈ میٹنگ سے متعلق جو ہماری درخواست خارج کردی ہے اسکی مصدقہ نقول ہمیں فراہم نہیں کی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہمارے متعدد کیسز لگے ہیں سماعت ملتوی کی جائے۔
عدالت نے وکلاء صفائی کو گزشتہ سماعت کے آرڈر کی مصدقہ کاپی فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
سماعت کے دوران بشریٰ بی بی روسٹرم پر آئیں اور جج سے مکالمہ کیا کہ نیب نے نئے توشہ خانہ کیس میں مجھے سوال نامہ دیا تھا جیل حکام میرے کمرے سے سارے کاغذات اٹھا کر لے گئے ہیں، نیب کے سوال نامے کا جواب تیار کررہی تھی، نیب والے پھر کہتے ہیں یہ شامل تفتیش نہیں ہورہے۔
عدالت نے ڈپٹی سپرینڈنٹ کو نیب کے کاغذات بشریٰ بی بی کو واپس کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News