اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔
توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کی جج عابدہ سجاد کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کی گئی۔
نواز شریف کے پلیڈر رانا محمد عرفان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالتی عملہ نے بتایا کہ احتساب عدالت 3 کی جج عابدہ سجاد نے تاحال چارج نہ سنبھالا۔
بعدازاں نواز شریف کی بریت کی درخواست پر سماعت مرکزی ریفرنس کی سماعت کے ساتھ 10 ستمبر کو ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News