اسلام آباد: پیکاایکٹ کے تحت درج کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن کی ضمانت منظوری کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ کی جانب سے دو صفحات پر مشتمل پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کی ضمانت منظوری کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔
پیکاایکٹ عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ روف حسن و دیگر ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے بغیر عام نوعیت کے الزامات ہیں، انکے خلاف پراسیکیوشن کو ابھی الزامات ثابت کرنے اور ثبوت درکار ہیں۔
عدالتی حکم میں مزید کہا گیا کہ رؤف حسن کے خلاف کیس میں پراسیکیوشن کو مزید انکوائری کرنا درکار ہے، انکے خلاف کیس میں شریکِ ملزمان کو پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے، رؤف حسن و دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن و دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News