اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رؤف حسن کے خلاف ٹیرر فنانسنگ کیس میں درخواست ضمانت منظور کرلی۔
اےٹی سی جج طاہر عباس سِپرا نے رؤف حسن کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔
اے ٹی سی کے جج طاہر عباس نے رؤف حسن کے خلاف ٹیرر فنانسنگ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی وکیل علی بخاری نے درخواست ضمانت پر دلائل دیئے اور مقدمے کا متن پڑھا۔
وکیل علی بخاری کا کہنا تھا کہ رؤف حسن مقدمہ میں نامزد نہیں، انہیں بعد میں نامزد کیا گیا۔
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجا نوید نے درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔
بعدازاں عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رؤف حسن کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News