اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار ممبران قومی اسمبلی کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
ہائی کورٹ نے انسداد دہشتگری عدالت کا پی ٹی آئی ممبران کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل اسلام اور پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کردیے۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل ساڑھے دس بجے تک کےلئے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، شیر افضل اور شعیب شاہین نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
اس سے قبل اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، زین قریشی، نسیم شاہ، احمد چٹھہ و دیگر کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
عدالت کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ملزمان کو 18 ستمبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News