Advertisement
Advertisement
Advertisement

9 مئی کے 4 مقدمات؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب

Now Reading:

9 مئی کے 4 مقدمات؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب

9 مئی کے 4 مقدمات؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب کرلئے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کے 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تو ہنگامہ آرائی ہوئی، بانی پی ٹی آئی کو جب سپریم کورٹ پیش کیا گیا تب انہیں سب واقعے سے آگاہ کیا۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اس واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ جو لوگ ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی مقدمات کے وقت پولیس کی تحویل میں تھے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو شامل کیا گیا، عدالت ضمانت کی درخواستیں منظور کرے۔

Advertisement

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 4 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
وزیراعلٰی سندھ اور دیگر کو نوری آباد پاورپلانٹ کیس میں باعزت بری کرنے کا فیصلہ جاری
آئینی ترامیم کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد درخواست پر سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر