Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے سے متعلق متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی جبکہ درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر، علی بخاری، سردار مصروف اور دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے استدعا کی کہ بریت کی درخواستیں پیر کو مقرر کی جائیں تاکہ جلد فیصلہ ہو سکے۔ جس پر جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ روسٹر دیکھ کر بتا دیں گے۔

دوران سماعت وکلاء نے اپنے مؤقف میں کہا کہ ایک ماہ سے کیسز تیزی سے چل رہے ہیں اور پیر کو فیصلہ متوقع ہے، ہماری امیدیں اب صرف ہائیکورٹ سے ہیں۔

Advertisement

وکلاء نے کہا کہ بار بار فیصلوں کے بعد ریلیف ملنے میں وقت لگ رہا ہے، جب کیسز مقرر نہیں ہوتے تو فرسٹریشن بڑھتی ہے، نیب اور پولیس پراسیکیوشن کر چکے، اب ایف آئی اے کو یاد آیا ہے، ضمانت فیصلے میں لکھا گیا کہ جرم نہیں، پھر ٹرائل کیوں ہو رہا ہے؟ اگر پیر تک سماعت نہ ہوئی تو ٹرائل کا فیصلہ آ جائے گا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ پیر کو ان کے پاس بہت سے کیسز ہیں لیکن وہ دیکھ لیں گے۔

Advertisement

بعدازاں عدالت نے مزید سماعت ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ میں آرمی، ائیرفورس، نیوی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کے ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
اسلام آباد کچہری حملے میں بڑی پیشرفت، سہولت کار گرفتار
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے تعاون کو فروغ دینے کا عزم
وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
شہر قائد میں موسم سرما کی آمد، صبح دھند، راتیں خنک، دن بدستور گرم
ترکیہ نے 5ویں پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن 2025 جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر