اسلام آباد: پاکستان نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان سنبھال لی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کو تیرہویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان کا موقع ملا ہے، کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں منعقد ہوئی۔
رائل کینیڈین نیوی کے کیپٹن کولن میتھیوس نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان پاکستان نیوی کے کوموڈور عاصم سہیل ملک کے حوالے کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس سے پہلے یہ کمان کینیڈین نیوی کے پاس تھی، مشن غیرقانونی سرگرمیوں کے مقابلے کے لیے میری ٹائم سیکیورٹی کو فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر کموڈور عاصم سہیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحریہ کے ساتھ ملکر کام کرتی رہے گی، سی ٹی ایف 150 کےعلاقہ بین الاقوامی پانیوں پر مشتمل ہے۔
تبدیلی کمان کی تقریب میں کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز، کمانڈرائل بحرین نیوی، پاکستانی، کینیڈا کے سفیروں اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی دیگر بحری افواج کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی کمبائنڈ ٹاسک فورس سال 2002 میں قائم کی گئی تھی، تاہم کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے دائرہ کار میں خلیج عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانا شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News