Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل

Now Reading:

پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل
اکبر حسین

پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل

راولپنڈی: پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل (ایف جی سی ایم) کے ذریعے ڈیوٹی سے فارغ ہونے والے فوجی اہلکاروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ریٹائرڈ کرنل اکبر حسین پر فوجی اہلکاروں کو فرض کی ادائیگی کے دوران بغاوت پر اکسانے کا الزام تھا، تاہم قانونی طور پر مجاز عدالت نے لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو لگائے گئے الزامات کا مرتکب قرار دیا۔

Advertisement

متعلقہ خبر: بیرون ملک موجود سازشی وانتشاری ٹولے کا ایک اور اہم کارندہ بے نقاب

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ قانونی عمل کے ذریعے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو 10 مئی 2024 کو 14 سال قید بامشقت سنائی گئی جبکہ ان کا رینک 26 جولائی سے ضبط کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ماضی میں سابق میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجا اور سابق کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کا بھی کورٹ مارشل کیا گیا تھا، دونوں کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزائیں سنائی گئی تھیں۔

پاک فوج کے ترجمان نے مزید بتایا کہ عادل فاروق راجہ اور حیدر مہدی کو باالترتیب 14 اور 12 سال قید بامشقت اور عہدہ ضبط کرنے کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ ان کے رینک 21 نومبر 2023 کو واپس لیے گئے تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ نے یوم بحریہ کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر میں یوم بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال، مزید ناقابل تردید شواہد منظرعام پر
بحری دفاعی صلاحیتوں میں شاندار اضافہ؛ پاک بحریہ میں 2 نئے جنگی جہازوں کی شمولیت
افغان طالبان کی پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کی پیشکش پر دفتر خارجہ کا ردعمل
پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال؛ ناقابل تردید شواہد منظرعام پر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر