Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیرون ملک موجود سازشی وانتشاری ٹولے کا ایک اور اہم کارندہ بے نقاب

Now Reading:

بیرون ملک موجود سازشی وانتشاری ٹولے کا ایک اور اہم کارندہ بے نقاب

بیرون ملک موجود سازشی وانتشاری ٹولے کا ایک اور اہم کارندہ بے نقاب

اسلام آباد: بیرون ملک موجود سازشی وانتشاری ٹولے کا ایک اور اہم کارندہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

بیرون ملک موجود چند عناصر پاکستان کی سیاسی صورتحال کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہوئے جھوٹ پھیلانے میں ملوث رہتے ہیں، یہ عناصر پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کیلئے پاکستان کی عوام کو ملکی ادروں کیخلاف اکسانے اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے مجرم ہیں۔

  یہ کردار خود ساختہ اور من گھڑت جھوٹ پھیلا کر پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن اداروں کیخلاف زہر اگلتے رہتے ہیں، ان عناصر کے ساتھ ساتھ اکبر حسین نامی بھگوڑا بھی اس گروہ کا اہم رکن ہے۔

اکبر حسین نے 9 مئی واقعات کے دوران عوام کو انتشار اور شر پسندی پر اکساتے ہوئے ملک دشمنی کا عملی مظاہرہ کیا، اکبر حسین بیرون ملک بیٹھ کر مسلسل پاک فوج کیخلاف جھوٹا اور منفی پروپیگنڈا کرتا نظر آتا ہے حالانکہ ماضی میں وہ خود بھی اسی فوج کا حصہ رہ چکا ہے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد مُلک دشمن عناصر کی ایما پر اکبر حسین اپنے ہی ملک کیخلاف کھڑا ہوگیا، یہ پاک فوج کا نام استعمال کرتے ہوئے فارن فنڈنگ بھی حاصل کرتا رہا، اس کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر خیبر پختونخوا میں بدامنی اور سول وار کی جھوٹی خبریں شیئر کی جاتی رہیں جبکہ بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کا الزام بھی فوج پر لگا دیا جاتا ہے۔

Advertisement

یہ  بھگوڑے شرپسند ملک دشمنی میں اس حد تک گر چکے ہیں کہ پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈوں کو بھی شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں، اکبر حسین پر غداری اور فارن فنڈنگ پر کام کرنے کے الزامات بے شمار شواہد اور ثبوتوں سے ثابت ہوچکے ہیں۔

اکبر حسین کو عوام اور فوج کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا سنائی جانی چاہیے، اس کو بغاوت، دہشت گردی، تشدد پر اکسانے کی پاداش میں مفرور قرار دیا جانا چاہیے، اس کی ملک دشمنی پر اس کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ نے یوم بحریہ کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر میں یوم بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال، مزید ناقابل تردید شواہد منظرعام پر
بحری دفاعی صلاحیتوں میں شاندار اضافہ؛ پاک بحریہ میں 2 نئے جنگی جہازوں کی شمولیت
افغان طالبان کی پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کی پیشکش پر دفتر خارجہ کا ردعمل
پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال؛ ناقابل تردید شواہد منظرعام پر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر