راولپنڈی: پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس یرموک ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جدید ہیلی کاپٹر سے لیس پی این ایس یرموک، پاکستانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والے تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کا جہاز اپنے آپریشنز کے علاوہ دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز اور مشقوں میں بھی حصہ لے گا اور پی این ایس یرموک بحری سفارت کاری کے تحت علاقائی بندرگاہوں کا دورہ بھی کرے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہے، جو کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے اور وسیع پیمانے پر میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News