Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے خلاف ایک اور بھارتی سازش بے نقاب

Now Reading:

پاکستان کے خلاف ایک اور بھارتی سازش بے نقاب
بھارتی سازش

پاکستان کے خلاف ایک اور بھارتی سازش بے نقاب

اسلام آباد: پاکستان کے خلاف ایک اور بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھانا شروع کر دی، اس بار نشانے پر بلوچستان کو رکھا گیا ہے۔

قیام پاکستان کے بعد سے آج تک بھارت، مسلسل پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف رہا ہے، بھارت جیسے ہمسایہ ملک کی انتشار پسند سوچ سے پاکستان کا تحفظ کرنے کیلئے ہماری سیکیورٹی فورسز ہر لمحہ چوکنا اور متحرک رہتی ہیں۔

بھارت جانتا ہے کہ وہ افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے کبھی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہندوستان اوچھے حربوں کا استعمال کرتے ہوئے جھوٹے اور من گھڑت پروپیگنڈوں کا سہارا لیتا ہے۔

افسوس کہ پاکستان کے اندر چند ملک دشمن عناصر موجود ہیں، جن کو استعمال کرتے ہوئے بھارت پہلے آگ لگاتا ہے اور پھر اپنے پروپیگنڈوں کی مدد سے اس آگ کو ہوا دیتا ہے۔

Advertisement

حال ہی میں بلوچستان میں احتجاجی مظاہروں کے دوران چند افسوسناک واقعے رونما ہوئے، مظاہروں کے دوران متعدد شہری اور فوجی جوان شہید اور زخمی ہوئے۔

بھارتی میڈیا نے معاملے کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہوئے خوب پروپیگنڈا کیا، یہاں تک کہ دہشتگردوں کو ہیرو قرار دیا، بھارتی میڈیا کے ہیرو حقیقتاً وہ لوگ ہیں جو فارن فنڈنگ پر کام کرتے ہوئے ملک میں انتشار پھیلاتے ہیں، اگر ایسا ہے تو تحریک خالصتان کے حامی لاکھوں سکھوں کو بھی ہیرو کا نام دیا جانا چاہیے، اگر آزادی کیلئے لڑنے والوں کو ہیرو کا نام دینا ہے تو آخر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے آواز اٹھانے والوں کو بھارتی میڈیا دہشتگرد کیوں کہتا ہے؟

بھارتی میڈیا بلوچ شر پسندوں کو استعمال کرتے ہوئے پاک فوج کیخلاف جھوٹا پروپیگینڈا کرتا ہے، خود بھارتی قبائل پر مودی سرکار کے مظالم اور زیادتیوں کو فراموش کر دیتا ہ۔ے

موئسٹ کمیونٹی پر بھارتی فوج کے حملوں کے نتیجے میں 500 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں، منی پور میں قبائل اور سیکیورٹی فورسز کے مابین تنازعات کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر اور ہلاک ہوچکے ہیں۔

آزادی کیلئے آواز اٹھانے پر مودی سرکار کے حکم کے مطابق دنیا بھر میں منظم کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے دوران ہردیپ سنگھ نجر جیسے نامور سکھ لیڈروں کا بہیمانہ قتل کیا گیا، صرف اتنا ہی میں بلکہ اقلیتوں کیخلاف مودی سرکار کی ظالمانہ کارروائیاں بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر آدی واسیوں اور دیگر اقلیتی برادریوں کا ماورائے عدالت قتل اور اغواء کیا جاتا ہے، بھارت کی انتہا پسندی کی حالیہ مثال مودی سرکار کی جانب سے پیش کردہ حالیہ بجٹ سے ملتی ہے جس میں دلتوں اور دیگر قبائل کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے۔

Advertisement

بھارتی سرکار کی جانب سے نظر انداز ہونے کے بعد یہ قبائل جب اپنے حقوق اور آزادی کیلئے آواز اٹھاتے ہیں تو بھارتی فوج انکے خلاف منظم کریک ڈاؤن کا آغاز کردیتی ہے، نہتے اور معصوم قبائلیوں پر بھارتی فوج کے مظالم کو بھارتی میڈیا اینٹی ٹیررازم آپریشن کا نام دے دیتی ہے۔

پاکستان میں جو ہورہا ہے اسکی حقیقی تصویر عالمی سطح پر آشکار ہے لیکن بھارتی میڈیا اپنی روش برقرار رکھتے جھوٹے پروپیگنڈوں کا کاروبار شروع کردیتا ہے، ماہ رنگ بلوچ فارن فنڈنگ پر کام کرتے ہوئے بھارتی بیانیے کے مطابق ملک کو توڑنے کی سازش کررہی ہے۔

پاکستان کے غیور عوام، ماہ رنگ بلوچ اور بھارت کی ملی بھگت اور مشترکہ سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گی، عوام وطن پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ نے یوم بحریہ کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر میں یوم بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال، مزید ناقابل تردید شواہد منظرعام پر
بحری دفاعی صلاحیتوں میں شاندار اضافہ؛ پاک بحریہ میں 2 نئے جنگی جہازوں کی شمولیت
افغان طالبان کی پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کی پیشکش پر دفتر خارجہ کا ردعمل
پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال؛ ناقابل تردید شواہد منظرعام پر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر