Advertisement
Advertisement
Advertisement

بحری دفاعی صلاحیتوں میں شاندار اضافہ؛ پاک بحریہ میں 2 نئے جنگی جہازوں کی شمولیت

Now Reading:

بحری دفاعی صلاحیتوں میں شاندار اضافہ؛ پاک بحریہ میں 2 نئے جنگی جہازوں کی شمولیت
پاک بحریہ

بحری دفاعی صلاحیتوں میں شاندار اضافہ؛ پاک بحریہ میں 2 نئے جنگی جہازوں کی شمولیت

اسلام آباد: بحری دفاعی صلاحیتوں میں شاندار اضافہ ہورہا ہے، پاک بحریہ میں 2 نئے جنگی بحری جہازوں کی باقاعدہ شمولیت ہوگئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ میں 2 بڑی شمولیت کی جائیں گی، پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین کی بیک وقت پاک بحریہ کے فلیٹ میں شمولیت ہو گی۔

ترکی میں تیار کیا جانے والا پہلا ملجم، بابر کلاس جہاز پی این ایس بابر باضابطہ طور پر پاک بحریہ کا حصہ بنے گا جبکہ رومانیہ میں تیار کیا گیا تیسرا آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس حنین بھی پاک بحریہ میں شامل ہو گا۔

پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین کی انڈکشن تقریب کے مہمان خصوصی صدر آصف علی زرداری ہوں گے۔

پی این ایس بابر کی تعمیر کا آغاز 4 جون 2020 کو ہوا تھا، پی این ایس بابر 15 اگست 2021 کو لانچ کیا گیا جبکہ کمیشننگ 23 ستمبر 2023 کو ہوئی۔

Advertisement

ورٹیکل لانچنگ سسٹم سے لیس بابر کلاس کے 4 جہاز پاک بحریہ میں شامل کیے جا رہے ہیں، پاک ترک معاہدے کے تحت 2 جہاز استنبول اور 2 کراچی میں تیار کیے جا رہے ہیں۔

بابر کلاس کے 3 دیگر جہاز پی این ایس بدر، طارق اور خیبر اس وقت تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں، بابر کلاس جہاز بیک وقت سطح آب، زیر آب اور فضا میں جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، 2888 ٹن بابر کلاس جہاز پر فضائی خطرات سے نمٹنے کے لئے ورٹیکل لانچ سسٹم کے ذریعے ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

پاک بحریہ کے لئے تیسرا یرموک کلاس او پی وی 2600 بھی رومانیہ کے گالاٹی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ہے، یرموک کلاس کے پہلے 2 جہازوں کے مقابلے میں آخری دو او پی ویز 2600 ٹن ڈسپلیسمنٹ کے حامل ہیں۔

یرموک کلاس جہازوں کو بے مثال خوبیوں کی بدولت پاکستان نیوی میں گائیڈڈ میزائل کورویٹس کا درجہ حاصل  ہے، پی این ایس حنین سمیت یرموک کلاس کے تمام جہاز سطح اور فضا میں جنگ کے ساتھ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لئے بھی موزوں ہیں۔

اس کے علاوہ 98 میٹر طویل پی این ایس حنین کی رفتار 24 ناٹس کے لگ بھگ ہے، ورٹیکل لانچنگ سسٹم کی مدد سے پی این ایس حنین سطح سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل داغ سکتا ہے، 76 ایم ایم مین گن کے ساتھ پی این ایس حنین پر 20 ایم ایم کی دو سیکنڈر گنز بھی نصب ہیں۔

یرموک کلاس کے چاروں جہازوں کو اسلامی تاریخ کی اہم جنگوں سے منسوب کیا گیا ہے، پی این ایس یرموک اور تبوک کے بعد پی این ایس حنین بھی پاک بحریہ کی قوت و استعداد کار میں بہترین اضافہ ہو گا۔

Advertisement

یرموک کلاس کا چوتھا اور آخری جہاز پی این ایس یمامہ رواں برس فروری میں لانچنگ کے بعد تکمیل کے مراحل سے گزر رہا ہے، بابر کلاس جہاز پاک ترک دفاعی تعاون کا مظہر ہیں اور دونوں ممالک میں دفاعی پارٹنرشپ کا ثبوت ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آرمی چیف سے ملائیشین وزیراعظم کی ملاقات؛ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
ہرنائی میں بی ایل اے کو بڑا دھچکا؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
جبران الیاس کا پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر قبضہ؛ چیئرمین بیرسٹر گوہر کی بھی سرزنش
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 8 خوارج جہنم واصل
قطر امیری بحریہ کے جہازالخور کا کراچی کی بندرگاہ کا دورہ
یروشلم پوسٹ کا دھماکہ خیز انکشاف؛ بانی پی ٹی آئی اسرائیل کے حمایتی قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر