Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کا ایک اور سنہری موقع

Now Reading:

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کا ایک اور سنہری موقع
ایم بی بی ایس

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کے خوہشمند طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خوشخبری، سندھ بھر کی میڈیکل جامعات میں داخلوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز کے تحت ہونے والے سندھ بھر کے میڈیکل کالجز کے داخلوں میں  اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔

سندھ بھر کی سرکاری و نجی جامعات میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے داخلوں کی درخواستیں ایک بار پھر طلب کرلی  گئی ہیں۔

اس مرتبہ درخواست گزاروں کی اہلیت کا معیار70 فیصد سے کم کرکے 60فیصد کردیا گیا ہے۔

انٹرمیڈیٹ میں 60 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے اور 15 ستمبر کو منعقدہ داخلہ ٹیسٹ میں 50 سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات درخواست دینے کے اہل قرار دیے گئے ہیں۔

Advertisement

تاہم درخواستیں صرف گذشتہ داخلہ ٹیسٹ میں نا اہل رہ جانے والے امیدوار  ہی جمع کرا سکیں گے۔

واضح رہے کہ جامعہ کی جانب اس سے قبل اہلیت کا فارمولا جو جاری کیا گیا تھا اس میں سیکڑوں طلبہ کو نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔پہلے اہلیت کا معیار انٹرمیڈیٹ کے 70 فیصد نمبر رکھے گئے تھے۔

جس کے باعث 60 سے 69.9 فیصد انٹرمیڈیٹ میں نمبر حاصل کرنے والے سیکڑوں امیدوار نااہل ہو گئے تھے۔

سندھ بھر کی میڈیکل جامعات کے انٹری ٹیسٹ میں 28 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔

کراچی سے 9 ہزار 628 طلباء،شہید بے نظیر آباد سے 1705، میرپور خاص سے 11 سو  47،حیدرآباد سے 7 ہزار 954،لاڑکانہ سے 3 ہزار 93 اور سکھر سے 4 ہزار 125 طلباء انٹری ٹیسٹ میں شریک ہوئے تھے۔

داخلے کے لیے درخواستیں 20 نومبر سے 25 نومبر تک لی جائیں گی۔

Advertisement

 درخواستیں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جامشورو ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں لی جائیں گی۔

ترجمان لیاقت یونیورسٹی جامشورو کا کہنا ہےکہ امیدواروں کو آن لائن اور مینوئل فارم پر کرنا لازمی  ہے۔امیدوار اپنے اضلاع کو مد نظر رکھتے ہوئے آن لائن فارم پر کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عید پر تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ طلباء کے لیے بڑی خبر آگئی
تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خبر آگئی
’پنجاب کے ہر بچے کو تعلیم کا حق دینے کا عزم لے کر آئے ہیں‘
تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان
نجی اسکولوں میں جون جولائی کی ایڈوانس فیس؛ والدین کے لئے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر