Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی 9 جامعات ایشیاء کی بہترین جامعات میں شامل

Now Reading:

پاکستان کی 9 جامعات ایشیاء کی بہترین جامعات میں شامل
جامعات
Advertisement

پاکستان کی 9 جامعات ایشیا ئی خطے  کی 250 بہترین جامعات میں شامل  ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان کی 2 جامعات کی رینکنگ پوزیشن بہتر جبکہ 7 جامعات کی رینکنگ تنزلی کا شکار ہوئی ہے۔

جامعہ کراچی اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)اسلام آباد کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے جس کے بعد نسٹ اسلام آباد کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ ایشیا ریجن 2020 میں 83 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔

گزشتہ سال نسٹ اسلام آباد 87 ویں نمبر پر رہی تھی۔

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمس)95 ویں  رینک سے تنزلی کا شکار ہوتے ہوئے 110 ویں نمبر پر آ گئی ہے جبکہ قائد اعظم یونیورسٹی 109 ویں نمبر سے 111ویں نمبر پر آ گئی ہے۔

Advertisement

کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی 135 ویں نمبر سے تنزلی کا شکار ہوتے ہوئے 151 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز 146 ویں نمبر سے تنزلی کا شکار ہوکر 168 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) لاہور 171 ویں  نمبر پر اپنی رینکنگ پوزیشن مستحکم رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی جامعہ پنجاب کی رینکنگ میں 2 درجہ تنزلی کے بعد193 ویں نمبر سے 195 ویں نمبر پر آ گئی ہے جبکہ آغا خان یونیورسٹی تنزلی کے بعد195 ویں نمبر سے 201نمبر پر آ گئی ہے۔

جامعہ کراچی ایشیا رینکنگ 2020 میں 12 درجہ بہتر پوزیشن لینے میں کامیاب رہی ہے جس کے بعد  251 ویں نمبر سے 239 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان
نجی اسکولوں میں جون جولائی کی ایڈوانس فیس؛ والدین کے لئے بڑی خبر آگئی
سردی کی شدت میں اضافہ، طلباء کے لیے اہم خبر آگئی
عام انتخابات، تعلیمی ادارے کتنے دن بند رہیں گے؟ اہم خبر آگئی
تعلیمی اداروں میں ایک بار پھر لمبی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
میٹرک اور انٹر کے طلبا کے لئے بڑی خوشخبری
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر