ایچ ای سی نے یونیورسٹیز کو اپنی صلاحیت کے مطابق منصفانہ امتحانات لینے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کی زیر صدارت یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کا اجلاس ختم ہوگیا۔
ایچ ای سی نے یونیورسٹیزکو اپنی صلاحیت کے مطابق منصفانہ امتحانات لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جامعات طلباء کی کارکردگی کے جائزہ کے لیے آن لائن یا آن کیمپس امتحانات لے سکتی ہیں۔
ایچ ای سی نے یونیورسٹیزکو اپنی صوابدید پر امتحانات لینے کی اجازت دے رکھی ہے۔
ایچ ای سی نے بعض یونیورسٹیز کے طلباء کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات اور تمام صوبوں کے وائس چانسلرز کے ساتھ مشاورت میں طلباء کے اندیشوں کا بغور جائزہ لیا۔
چیئر مین ایچ ای سی نے کہا کہ یونیورسٹیزکو تکنیکی اور انتظامی تیاری کے مطابق امتحانات لینے چاہیں۔ آن لائن امتحانات کے لیے جامعات ‘اوپن بک امتحانات’ کا انتظام کریں۔
آن کیمپس امتحانات ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی صورت میں لیے جاسکتےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
