برطانیہ میں 8 مارچ سے اسکول کھولنے کا اعلان


ویب ڈیسکویب ایڈیٹر

27th January, 2021
Square ad 300 x 250

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں 8 مارچ سے  اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بورس جانسن نے برطانیہ میں  اسکول کھولنے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 8 مارچ سے برطانیہ میں دوبارہ اسکول کھولے جائیں گے۔

بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ماہ اس تاریخ کی تصدیق کی جائے گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا کیخلاف ویکسین کا استعمال اور مختلف پابندیوں کے باوجود اموات اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، قاتل وائرس سے اموات ایک لاکھ سے تجاوز کرگئیں ہیں، جس کے بعد برطانیہ کورونا سے ایک لاکھ اموات والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔