صوبہ سندھ میں موسم سرما کی 10 روزہ چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں جس کے بعد آج سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں نجی اور سرکاری اسکول کھول دیئے گئے ہیں۔
پہلے دن مختلف اسکولوں میں حاضری معمول سے بہت کم رہی جبکہ سرکاری اسکولوں میں حاضری 50 فیصد سے بھی کم رہی۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ، نوٹی فکیشن جاری
اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے کے تمام اسکولز اور کالجز آج سے کھول دیۓ گئے ہیں۔
موسم سرما کی تعطیلات ختم
سندھ اور پشاور میں اسکول کھل گئے
براہ راست دیکھیں : https://t.co/qSRl8dvOR9#WinterVacations #SchoolReopen #BreakingNews pic.twitter.com/RuTNswPbjg— BOL Network (@BOLNETWORK) January 2, 2023
خیال رہے کہ سندھ میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 21 سے 31 دسمبر تک دی گئی تھی جس کی منظوری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سرد ہواؤں کی آمد، سردی بڑھنے کا امکان
وفاقی محکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کردیا گیا، وفاقی محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں توسیع کے حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق چھٹیوں میں توسیع شدید سردی کے باعث کی گئی ہے ، تمام تعلیمی ادارے 8 جنوری 2023 تک بند رہیں گے جبکہ تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 9 جنوری 2023 سے ہوگا۔
لاہور، تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا تحریری حکم جاری
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News