تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں کو یکم اگست کے بجائے 15 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا اور توسیع کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چھٹیوں میں اضافہ لو چلنے کے باعث کیا گیا تاہم 14 اگست یوم آزادی کی تقریبات معمول کے مطابق ہوں گی۔
یاد رہے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے 14 اگست تک اسکولز میں تعطیلات بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News