وفاق کے سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی تعطیل ختم کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے ہفتے کی تعطیل ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایکسڑا کلاسز اور کھیل کی سرگرمیوں کے پیشِ نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کا تمام اسٹاف معمول کے مطابق حاضری یقینی بنائے گا، تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان بھی ہدایات پر عمل یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News