رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس سے متعلق طلبا کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے سیشن 2024 کے لیے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
کونسل نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2024 کی فیس میں 33 فیصد اضافہ کردیا، جس کے بعد رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طالب علموں کو 8 ہزار روپے بھرنے پڑیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے 2 لاکھ سے زیادہ امیدوار ہیں، ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے اور طلبا اپنی رجسٹریشن کروانے کے لیے آن لائن آفیشل پلیٹ فارم کا استعمال کر سکتے ہیں۔
ٹیسٹ 22 ستمبر کو سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں لیا جائے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News