مردان ایجوکیشن بورڈ نے ایف اے/ ایف ایس سی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
نتائج کے مطابق دی پیس اسکول اینڈ کالج نوشہرہ کی طالبہ رمشا حجاب نے 1147 نمبر لیکر پہلی پوزیشن، دی قائداعظم کالج پار بوائز مردان کے طالب علم جبران خان نے 1146 نمبر لیکر دوسری پوزیشن اور دی مسلم ہائیر سیکنڈری اسکول گجرات کی طالبہ فائزہ بی بی نے 1145 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
امتحانات میں کل 89 ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے حصہ لیا تھا، پارٹ ون میں کل 46 ہزار 331 طلبا نے حصہ لیا جس میں 37 ہزار 998 طلبا و طالبات پاس ہوئے۔
پارٹ ٹو میں کل 42 ہزار 873 طلبا و طالبات نے حصہ لیا جس میں 40 ہزار 105 طلبا و طالبات پاس ہوئے، ایف اے پارٹ ون نتائج 82 فیصد جبکہ پارٹ ٹو نتائج 93.54 فیصد رہا۔
نتائج کے موقع پر ایجوکیشن بورڈ میں پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر مردان ڈویژن جاوید مروت تھے، مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News