Advertisement
Advertisement
Advertisement

جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ

Now Reading:

جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
جامعہ کراچی

جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ

جامعہ کراچی  کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ نے اگلے سیشن کیلئے داخلہ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا   اصولی فیصلہ کرلیا۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر خالد محمود عراقی کے مطابق  آئندہ داخلے انٹر سال اول کے نتائج کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بی ایس مارننگ اور ایوننگ پروگرام کے داخلے نومبر کے بجائے جولائی 2025 میں شروع کردیے جائیں گے۔

خالد محمود عراقی کا کہنا ہے کہ نیا  سیشن بھی اگست سے شروع کیا جاسکتا ہے۔  یہ فیصلہ بہتر نتائج کے حامل اچھا اکیڈمک پس منظر رکھنے والے طلبہ کے لیے کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہر کی کئی جامعات سال کے وسط میں داخلوں کا اعلان کردیتی ہیں جس کے سبب ذہین طلبہ کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی ان جامعات کا رخ کرلیتی ہے۔

وائس چانسلر جامعہ کراچی نے مزید کہا کہ   جامعہ کراچی میں جو طلبہ داخلہ لے رہے ہیں ان کا معیار بھی یونیورسٹی کی شایان شان ہو،  باقاعدہ ورکنگ پیپر تیار کیا جائے گااور اکیڈمک کونسل میں منظوری بھی لے لی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معاشی ترقی میں رکاوٹ بننے والے قرض کے بحرانوں کو روکنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ
شوال 1446 ہجری کے چاند کیلئے سپارکو کی پیشگوئی
خطے میں امن کی کنجی پاکستان اور افغانستان کے ہاتھ میں ہے، حافظ نعیم الرحمان
وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا سفاک چہرہ بے نقاب؛ امریکی کمیشن نے پابندی کی سفارش کردی
کراچی؛ پہلی عید اسپیشل ٹرین آج روانہ ہوں گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر