Advertisement
Advertisement
Advertisement

طلباء کیلئے خوشخبری؛ میٹرک اور انٹر کے امتحانات کیلئے سلیبس میں کمی کا خاکہ جاری

Now Reading:

طلباء کیلئے خوشخبری؛ میٹرک اور انٹر کے امتحانات کیلئے سلیبس میں کمی کا خاکہ جاری

طلباء کیلئے خوشخبری؛ میٹرک اور انٹر کے امتحانات کیلئے سلیبس میں کمی کا خاکہ جاری

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے سالانہ امتحانات کے لیے سلیبس میں کمی کا خاکہ جاری کردیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سالانہ امتحانات 2025 کے لیے نصاب میں 25 فیصد کمی کرتے ہوئے 75 فیصد سلیبس سے امتحانات لینے کا فارمولہ طے کرلیا، فارمولے کا تعین محکمہ تعلیم سندھ کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم اسسمنٹ اینڈ ریسرچ کی جانب سے کیا گیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کو موسم سرما سے قبل نصف نصاب اور باقی ماندہ نصاب سے 50 فیصد کی تدریس مکمل کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پورے سیشن 2024/25 میں کل سلیبس کا 75 فیصد پڑھایا جائے گا اور اسی سے امتحانات بھی لیے جائیں گے، تاہم نصاب میں کمی کا فیصلہ 28 نومبر کو منعقدہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ میٹرک کے امتحانات 15 مارچ اور انٹر کے 15 اپریل سے شروع ہوں گے، امتحانات جلدی کی وجہ سے سلیبس کو مختصر کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہوں گے؟ فیصلہ ہوگیا
راولپنڈی میں تعلیمی ادارے بدھ 27 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
سموگ کی شدت میں کمی: لاہور اور ملتان میں بھی تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
اسموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے بند
ادب کا نوبل انعام جنوبی کوریا کی مصنفہ کے نام
مردان ایجوکیشن بورڈ کا انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر