Site icon بول نیوز

طلحہ انجم کا بھارتی پرچم لہرانے کی وائرل ویڈیو پر ردعمل

طلحہ انجم کا بھارتی پرچم لہرانے کی وائرل ویڈیو پر ردعمل

معروف پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور بحث پر اپنا مؤقف جاری کردیا ہے۔

گزشتہ دنوں طلحہ انجم کی نیپال کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں بھارتی پرچم تھامے دیکھا گیا۔

 اس منظر پر پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا، کئی صارفین نے اس عمل کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ کچھ مداحوں نے اسے فن اور ثقافت کے ذریعے سرحدوں سے بالاتر اظہار قرار دیا۔

اس واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے طلحہ انجم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ عمل کسی سیاسی بیانیے کی حمایت یا مخالفت نہیں تھا۔

ریپر کے مطابق وہ فن کے ذریعے سرحدوں سے آگے بڑھنے والے اتحاد پر یقین رکھتے ہیں، فنکار کا کام لوگوں کو جوڑنا ہے، تقسیم پیدا کرنا نہیں، ان کے دل میں نفرت کی کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی ان کے فن کی کوئی سرحد ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ تنازعات سے خوفزدہ نہیں، اگر بھارتی جھنڈا اٹھانے سے تنازعہ کھڑا ہوتا ہے تو ہونے دیں، میں دوبارہ بھی ایسا کروں گا۔ اردو ریپ ہمیشہ بے باک رہے گا۔

طلحہ انجم نے میڈیا پر اس واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ وہ غیرضروری شور اور تنازعے کے بجائے اپنے موسیقی کے کام پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں ۔

Exit mobile version