اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور سے شادی کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ 25 اگست کو نیمل خاور سے نکاح کرنے جارہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ 25 اگست کے بعد ہی شادی سے متعلق سب کو آگاہ کروں مگر چونکہ خبر پہلے ہی سامنے آچکی تو میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ میں اور نیمل شادی کرنے جارہے ہیں۔
حمزہ علی عباسی کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر زیر گردش تھا جس کے بعد ادکار نے خود ہی ٹوئٹ کے ذریعے شادی کی تصدیق کی۔
حمزہ علی نے مداحوں سے ان کی نئی زندگی کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
اس سے قبل حمزہ عباسی سے متعدد انٹرویوز میں ان کی شادی سے متعلق سے سوال کیا گیا جس پر انہوں ہمیشہ خاموشی اختیار رکھی تھی۔
تاہم گزشتہ روز سے ہی سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی نیمل خاور کے ساتھ شادی کی افواہیں گردش کر رہی تھی ۔
رشتے سے متعلق حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ نیمل خاور سے 2 سال قبل تعلق بناجبکہ شادی کی خواہش کا اظہار میری جانب سے کیاگیا تھا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ ہمیشہ صاف نیت اور پختا ارادے والے شخص کا ساتھ دیتا ہے
حمزہ علی عباسی 25اور نیمل خاور کا نکاح 25 اگست کو ہوگا جبکہ 26 اگست کو ولیمہ کی تقریب سادگی سے منعقد کی جائے گی۔
حمزہ علی عباسی نے ‘پیارے افضل’، ‘من مائل’ جیسے ڈراموں اور فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’ سے مقبولیت حاصل کی ۔
جبکہ نیمل خاور نے 2017 میں شعیب منصور کی فلم ‘ورنہ’ سے اپنا ڈیبیو کیا جس میں سپر اسٹار ماہرہ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔
اداکارہ اس وقت ڈرامہ سیریل ‘انا’ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں اور ان کے معاون کردار کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
