
ہالی ووڈ فلم کے ہدایت کار رچرڈ ولیمز 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ہالی ووڈ فلم کے ہدایت کار رچرڈ ولیمز کا کینسر کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے آج انتقال ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق معروف اینیمیٹر رچرڈ ولیمز کی انتقال کی خبر ان کی بیٹی نے دی کہ ان کے والد ولیمز برسٹل میں واقع اپنے گھر میں انتقال کر گئے ۔
دنیا کے معروف اینیمیٹر رچرڈ ولیمز کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیدا ہوئے ، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1958 میں لٹل آئلینڈ سے کیا اور 1950 میں برطانیہ چلے گئے ۔
رچرڈ ولیمز ایک بہت اچھے ہدایت کار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین اینیمیٹر اور مصنف بھی تھے ان کا شمار86 سالہ ٹرپل آسکر اور ٹرپل بافٹا فاتح حاصل کرنے والے میں کیا جاتا ہے۔
ولیمز کی فلم کی ہدایت کاری کے حوالے سے بات کریں تو انکی بہت سی مشہور فلمیں ہیں جس میں ہیو فریمڈ روگر ریبیٹ ایک بہت مشہور فلم ہے جسے1988 میں پیش کیا گیا تھا۔
اینیمیشن سے بھر پور چارلس ڈکنز اے کرسمس کیرول کی وجہ سے پہلا آسکر حاصل کیا جبکہ دوسرا اور تیسرا آسکر فریمڈ روگر ریبیٹ کی بنیاد پر حاصل کیا تھا ۔
رچرڈ ولیمز ایک مصنف بھی تھے اور ان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب دی انیمیٹر سروائیول کٹ ، جسے انڈسٹری میں بائبل سمجھا جاتا ہے اور نو زبانوں میں ترجمہ کروا کر پوری دنیا میں فروخت بھی کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News