اداکارہ ماہرہ خان کی پیرس فیشن ویک میں ریمپ پر واک

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے پیرس فیشن ویک میں ریمپ پر واک کر کے دھو م مچا دی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق ما ہرہ خان نے پیرس فیشن ویک میں Karl Lagerfeld کےلئے واک کی جبکہ انھوں نے سیا ہ و سفید رنگ کا لبا س اور جیکٹ زیب تن کی ہو ئی تھی،ما ہرہ خان نے اس واک کی تصاویر سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر بھی شئیر کی جو کہ نہایت تیزی سے مقبو ل ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ماہرہ خان نے فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور مقبول ترین میلے کانزفلم فیسٹیول میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی بھی کی تھی، جہا ں ان کے لباس اور اسٹائل کی بے حد تعریف بھی کی گئی ۔
اس سال ماہرہ خان کانز فلم فیسٹیول میں تو شرکت نہ کرسکیں لیکن انھوں نے بھر پو ر انداز سے پیرس فیشن ویک میں شرکت کرکے دھو م مچا دی ہے۔
واضح رہے کہ خوشبوؤں کے شہر پیرس میں ما ہرہ خان انٹرنیشنل برانڈ لوریال پیرس کی سفیر کی حیثیت سے پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آرہی ہیں جو کہ اپنی پو ری آب وتاب کے ساتھ 23 ستمبرسے یکم اکتوبر تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

