توبہ کے بعد حمزہ علی عباسی کی نئے انداز میں شوبز میں واپسی

شبین رضا - ویب ایڈیٹر - بول نیوز

11th December, 2019

گزشتہ ما ہ شو بزانڈسٹری کو خیرباد کہنے والے سابق اداکارو میزبان حمزہ علی عباسی ایک نئے انداز میں شوبز میں واپسی کررہے ہیں جس کی تصدیق ہمایوں سعید نے کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پا کستان شو بز انڈسٹری کے صف اول کے با صلا حیت اداکارو پرو ڈیو سر ہمایوں سعید نے حمزہ علی عباسی کی شوبز میں واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا حمزہ کچھ عرصے سے اسکالر بننے کا سوچ رہے تھے جس کے لیے انہوں نے تعلیم بھی حاصل کرنی شروع کردی تھی۔

ہمایوں سعید نے بتا یا کہ حمزہ علی عباسی نے کچھ مدت کے لیے شوبز کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا تھا، مستقبل میں وہ حب الوطنی اور روحانیت پر مشتمل کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ اس کے علاوہ حمزہ علی عباسی ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ رہے ہیں۔

ہمایوں سعید نے مزید کہا میں حب الوطنی کے موضوع پر فلم بنانے کی منصوبہ بندی کررہاہوں جس کی ہدایت کاری حمزہ علی عباسی کریں گے،اس پروجیکٹ کے حوالے سے سوائے نام کے تقریباً ہر چیز مکمل ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے گزشتہ ماہ ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اداکاری کو خیرباد کہہ کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔
ان کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ وہ اب اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزاریں گے اور اسلام کا پیغام عام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

اداکارہ یمنیٰ زیدی کا خداسےمحبت کاخوبصورت اظہار

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے محبت خدا پر اپنے مداحوں کو نظم سُنا دی۔ گزشتہ روز پاکستان...

عامر لیاقت کی ایک بارپھرمہوش حیات پر تنقید

رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعامر لیاقت حسین ایک بار پھر تمغہ امتیاز حاصل...

علی ظفر

علی ظفر نے اپنے والد کی خواہش پوری نہ کی

بین الاقوامی شہرت کے حامل پا کستانی گلوکار،اداکار،رائٹر ،مو سیقاراور ماڈل علی ظفر کا کہنا ہے کہ...

ماہرہ خان بھی ہمایوں سعید کے گن گانے پر مجبور

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی ہمایوں سعید کے گن گانے لگی...

ضرور پڑھیں

اداکارہ یمنیٰ زیدی کا خداسےمحبت کاخوبصورت اظہار

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے محبت خدا پر اپنے مداحوں کو نظم سُنا دی۔ گزشتہ روز پاکستان...

انسانیت

ہندوشخص کامسلمان خاتون کوجگرکاعطیہ

’’انسانیت کاکوئی مذہب نہیں ہوتاہے‘‘اس  کی بہترین مثال بھارتی شہری نےقائم کرتے ہوئےمسلمان خاتون کو اپنا جگرعطیہ...