پاکستانی فلم ستارہ، اینیمیٹڈ ایوارڈز کے دوران تین ایوارڈز کی حقدار
پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی فلم ‘ستارہ’ کو لاس اینجلس میں منعقد 2019 کے اینیمیٹڈ ایوارڈز کے دوران تین ایوارڈز سے نواز دیا گیا۔
فلم کو ایورڈ کی تقریب کے دوران بہترین اسکرین پلے، بہترین میوزک اسکور اور ہیومنیٹیرین ایوارڈ دیے گئے۔
فلم ستارہ کی ہدایت کار ہونے کے ساتھ ساتھ شرمین عبید نےفلم کی کہانی بھی تحریر کی ہے۔
فلم کی کہانی ایک نوجوان لڑکی ‘پری’ کے گرد گھومتی ہے جو پائلٹ بننے کا خواب دیکھتی ہے البتہ کم عمر میں ہی اس کی شادی کردی جاتی ہے۔
فلم میں ستارہ اپنی 6 سالہ بہن کے ساتھ کھیلتے اور پائلٹ بننے کے سپنے دیکھتی رہتی ہے اور اسی دوران ان کے والدین ان کی شادی طے کر لیتے ہیں۔
فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کھیلنے کودنے کے دنوں میں اپنی بڑی بہن کو سرخ جوڑے میں دیکھ اس کی چھوٹی بہن رو پڑتی ہیں۔
فلم کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں کوئی بھی ڈائلاگ نہیں ہیں۔
ڈائلاگ نا ہونے پر بھی فلم کی کہانی دیکھنے والوں کے دل کو نہ صرف چھوتی ہے بلکہ حساس دل افراد کو رونے پر بھی مجبور کرتی ہے۔
فلم کو لاس اینجلیس میں ملنے والے اعزازات کے حوالے سے شرمین عبید نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘ہم بےحد خوش ہیں کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، ہمارے فنکار اور اینیمیٹرز بہت محنت کرتے ہیں اور ہم اپنی فلم کو دنیا کے سامنے لاکر بےحد پرجوش ہیں۔
شرمین عبید نے اس فلم کے بارے میں کہا کہ یہ ایک مہم ہے جس کا آغاز میں دنیا بھر میں کرنا چاہتی ہوں، تاکہ والدین کو حوصلہ ملے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو آگے بڑھائیں۔
شرمین نے کہا کہ ماں باپ بیٹیوں کے خوابوں کو پورا کریں اور ان کا حوصلہ بڑھائیں تاکہ ان کے ذہن سے کم عمر میں شادی کا خوف نکل سکے۔
واضح رہے کہ اس فلم کی پروڈکشن میں شرمین عبید چنائے کے فلمی ادارے کا ساتھ عالمی پروڈکشن ہاؤسز نے دیا ہے، جنہوں نے متعدد عالمی فلمی ایوارڈ بھی جیت رکھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
