Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ ریشم کس سے شادی کررہی ہیں؟

Now Reading:

اداکارہ ریشم کس سے شادی کررہی ہیں؟
اداکارہ

پاکستان کی نامور اداکارہ ریشم انے ایک بار پھر شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج تک اپنی پسند کا لڑکا نہیں مل سکا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریشم نے خود بھی  سال 2020 میں شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔ اس سے قبل ریشم کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ اپنے لیے مناسب رشتے کی تلاش میں تھیں ۔

اداکارہ ریشم نے کا کہنا ہے کے اب تک اس لیے شادی نہیں کی تھی کیونکہ انہیں اپنی پسند کے مطابق اب تک کوئی لڑکا ہی نہیں ملا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک وجہ اور تھی جس کی وجہ سے اب تک شادی نہیں کی، اور وہ یہ تھی کہ لوگ شادی تو جلد کر لیتے لیکن اس رشتہ کومضبوطی سے اچھی طریقے سے قائم نہیں رکھتے ہیں۔

ریشم نے بتایا کے ایسے بہت سے واقعات ہم اپنی ذاتی زندگیوں میں بھی دیکھتے ہیں لیکن میں جس فیلڈ یعنی شوبز انڈسدٹری سے تعلق رکھتی ہوں یہاں ایسے واقعات زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں جس کی وجہ سے شادی کے حوالے سے میرے ذہن میں بہت سے خدشات تھے۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ شادی نبھانے کا نام ہے اوراس کے لیے جیون ساتھی آپ کی پسند کا ہی ہونا چاہئے۔

منشا پاشا اور جبران ناصر کا منگنی کی تقریب میں ڈانس ۔ ویڈیو وائرل

اس سے قبل اداکارہ ریشم نے سال 2019 کے آغاز میں بھی کہا تھا کہ وہ رواں سال کے اختتام تک شادی کرلیں گی۔

اداکارہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ وہ کسی شوبز شخصیت سے نہیں بلکہ کاروباری شخص سے شادی کریں گی، تاہم انہوں اپنے ہونے والے جیون ساتھی سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔

سال 2019 کے اختتام تک شادی نہ کرنے کے حوالے سے جب اداکارہ سےانٹرویو نے پوچھا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ آئندہ سال تک شادی کرلیں گی۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں وقت لگا، تاہم اب ان کی یہ تلاش ختم ہوچکی ہے اور 2020 میں وہ دلہن بنیں گی۔

Advertisement

یاد رہے کہ ریشم نے 1995 میں فلمی کیریئر کا آغاز فلم ’جیوا‘ سے کیا تھا اوران کی پہلی ہی فلم نے اچھی کامیابی حاصل کی تھی۔

اداکارہ ریشم یوں تو آج کل فلمی اسکرین سے غائب ہیں، تاہم وہ اس باوجود فیشن و شوبز انڈسٹری کے دیگر پروگرامات میں نظر آتی ہیں۔

واضح رہے کہ ریشم کی دیگر مشہور فلموں میں ’چور مچائے شور، گھونگھٹ، سنگم، دوپٹا جل رہا ہے، انتہا، پل دو پل، طوفان، پہلا پہلا پیار اور تڑپ‘ شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر