Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نصیرالدین شاہ نا شکرے آدمی ہیں،بھارتیو ں کی تنقید  

Now Reading:

نصیرالدین شاہ نا شکرے آدمی ہیں،بھارتیو ں کی تنقید  

بھارتی لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے بھارتی حکومت کی جانب سے دسمبر 2019 میں بنائے گئے متنازع شہریت قانون اور اس کے خلاف مظاہرے کرنے والے افراد اور طلبہ پر تشدد کیے جانے پر پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے گزشتہ دنو ں کہا کہ وہ موجودہ حالات سے خوفزدہ تو نہیں مگر انہیں غصہ ضرور ہے۔

https://twitter.com/governorswaraj/status/1220052469322903552?s=20

ایک انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے کہا  کہ 70 سال بعد بھی انہیں یہ ثابت کرنے کی ضرورت پڑے گی کہ وہ مسلمان ہونے کے ساتھ ساتھ بھارتی بھی ہیں اور پھر بھی ان کے ثبوتوں کو نہ مانا جائے تو وہ کہاں جائیں اور کیا کریں۔

زندگی کے 70 سال ملک میں گذارنے کا کیا فائدہ؟

نصیر الدین شاہ نے سوال اٹھایا کہ ان کا بھارت میں اپنی زندگی کے  70 سال تک رہنا اور وہاں کام کرنا ان کے بھارتی ہونے کا ثبوت نہیں تو پھر وہ کیا کریں؟

Advertisement

https://twitter.com/governorswaraj/status/1220052465535483904?s=20

ذرائع کے مطابق بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف بیان دینے پرلیجنڈ بالی ووڈ ایکٹر نصیر الدین شاہ کو بھارت بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بھارت کی آنجہانی وزیر خارجہ سشما سوراج کے شوہر سوراج کوشال نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے نصیر الدین شاہ کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں ناشکرا آدمی قرار دے دیا ہے۔

سوراج کوشال نے اپنی ٹوئٹ میں نصیر الدین شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’مسٹر نصیرالدین شاہ، آپ ایک ناشکرے آدمی ہیں، اس ملک نے آپ کو بڑا نام، شہرت اور پیسہ دیا پھر بھی آپ مایوس انسان ہیں۔

انھوں نے مزید تنقید کر تے ہو ئے کہا کہ آپ نے اپنے مذہب سے باہر شادی کی، کسی نے کبھی بھی آپ کو ایک لفظ نہیں کہا، آپ کا بھائی بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ جنرل بن گیا، کیا آپ کو زیادہ نہیں دیا گیا ہے اور پھر بھی آپ ناخوش ہیں، آپ بے حسی اور امتیازی سلوک کی بات کرتے ہیں، جب آپ الزام تراشی کرتے ہیں تو یہ ہی آپ کا ‘ضمیر’ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں وزیرِ داخلہ امیت شاہ کی جانب سے ایک بل پیش کیا گیا تھا جس کے تحت پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان سے بھارت جانے والے غیر مسلموں کو شہریت دی جائے گی لیکن مسلمانوں کو نہیں۔

Advertisement

متنازع شہریت بل دو نو ں ایوانو ں سے کثرت رائے سے منظوری کے بعد بھارتی صدر کے دستخط کے بعد باقاعدہ قانون کا حصہ بن گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی اداکارہ نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
شاہ رخ خان اور سہانا کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کہاں ہوگی؟
عرفان خان کے بیٹے کا اپنے والد کی یاد میں جذباتی پوسٹ، مداح پریشان
دیکھیے! ’دی مارننگ شو ود ساحر لودھی‘ 29 اپریل سے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر
تنقید کا شکار ہونے والی معروف بھارتی اداکارہ نے کیا اپنے خیالات کا اظہار
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر