Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان آکر بہت اچھا لگا، اگلی مرتبہ پاکستان فیملی کے ساتھ آؤں گا: گپی گریوال

Now Reading:

پاکستان آکر بہت اچھا لگا، اگلی مرتبہ پاکستان فیملی کے ساتھ آؤں گا: گپی گریوال
پاکستان آکر بہت اچھا لگا، اگلی مرتبہ پاکستان فیملی کے ساتھ آؤں گا: گپی گریوال

ہندوستانی پنجابی گلوکاراور فلم اسٹار گیپی گریوال جنھوں نے اپنی فلم ”کیری آن جٹہ“ سے پاکستان میں شہرت پائی ہے گردوارہ ننکانہ صاحب میں خراج عقیدت پیش کرنے پاکستان تشریف لائے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سپر اسٹار نے وزیر اعظم عمران خان اور ان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ذوالفقار بخاری کا دورہ ممکن بنانے کے لئے خاطر خواہ انتظامات کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گیپی نے کہا کہ بہت اچھا لگ رہا ہے، بہت ٹائم  سے پلان  بنا رہےتھے  کہ  پاکستان آئیں،  بابا جی ( بابا  گرونانک)  کے گھر آنا تھا ننکانہ  صاحب، جب انہوں نے بلایا  یہ  تب ہی ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گوردوارہ ننکانہ صاحب کی  مقدس زیارت کے بعد اور بابا گرو نانک دیو جی کی برکات حاصل کرنے کے بعد، ان کا دورہ پاکستان ایک حقیقت بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن سے بھی مل رہا ہوں سب اپنے ہی لوگ ہیں، بھائی ہیں اپنے، ہمارا تو گاوں  بھی یہاں ہے، تو اسے دیکھنے کا بھی ارادہ  کیا تھا۔اور ہم زلفی بخاری صاحب کا شکریہ ادا کرتے  ہیں۔ ان کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا،اور میں یہاں آکر بہت خوش ہوں۔

گپی کا کہنا تھا کہ دوبارہ پاکستان اپنی بیوی بچوں کے ساتھ بھی ضرور آئیں گے۔ وہ بھی مجھے بار بار کہ رہے تھے، کہ ہمیں بھی جانا ہے، لیکن اس مرتبہ  جلدی  میں  ہی پلان بنا، اگلی  مرتبہ ہم سب فیملی  کے ساتھ آئیں  گے۔

گیپی نے اپنے گاؤں چک 47 منصورہ پاکستان کا بھی دورہ کیا اور دیہاتیوں کا ان کا پرتپاک خیرمقدم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

 واضح رہے کہ اس سے قبل ہندوستانی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ بالی ووڈ اداکار سنی دیول بھی گوردوارہ ننکانہ صاحب تشریف لاچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلمان خان کے ساتھ کام کرنا کسی خواب سے کم نہیں تھا، اداکارہ زرین خان
پنکج ترپاٹھی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی
شاہ رخ خان کی بڑے پردے پر ’ڈان‘ کے کردار میں واپسی متوقع
فلموں کو فروغ دینے کے لیے سنیما لائسنسنگ فیس میں کمی کا اعلان
ٹیلر سوئفٹ کا البم نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب
اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن کب ریلیز ہوگا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر