Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر نے اپنے والد کی خواہش پوری نہ کی

Now Reading:

علی ظفر نے اپنے والد کی خواہش پوری نہ کی
علی ظفر
Advertisement

بین الاقوامی شہرت کے حامل پا کستانی گلوکار،اداکار،رائٹر ،مو سیقاراور ماڈل علی ظفر کا کہنا ہے کہ میرے والد چاہتے تھے کہ میں سی ایس ایس کروں مگر میں گلوکار بننا چاہتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے سماجی تعلقات کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے گلوکاری کے سفر کے بارے میں بتایا اور کیپشن میں لکھا کہ کبھی کبھار سفر آپ کو منزل کے بارے میں بتا دیتا ہے۔

Advertisement

ویڈیو میں علی ظفر نے بتایا کہ میرے والد چاہتے تھے کہ میں مقابلے کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے سی ایس پی افسر بنوں، مگر میں گلوکار بننا چاہتا تھا۔

علی ظفر ہتک عزت کیس میں پیشرفت

انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے مجھے سی ایس ایس کیلئے آمادہ کرنے کے لیے کہا کہ جب تم سی ایس پی افسر بنو گے تو تمہارے آگے پیچھے گاڑیاں ہوں گی اور لوگ تمہیں سیلوٹ ماریں گے، اس پر میں نے والد کو جواب دیا کہ  میں چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے میری پوسٹ نہیں کام کی وجہ سے سیلوٹ ماریں۔

علی ظفر نے مزید بتا یا کہ  سولہ برس کی عمر سے یہ احساس تھا کہ اسٹار بنوں گا اس وقت مجھے اور کسی بات کا علم نہیں تھا سوائے اس کے کہ میں گانا گانا چاہتا ہوں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ویڈیو کے اختتام پرنامور سنگر نے لوگوں کو پیغام دیا کہ اپنے اندر موجود ٹیلنٹ کو ڈھونڈیں اور اس پر کام کریں۔

Advertisement

 

مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رنبیر اور عالیہ کی بیٹی بالی ووڈ کی سب سے کم عُمر امیر ترین ‘اسٹار کِڈ’ بن گئیں
بیٹے کی پیدائش کے بعد انوشکا شرما کی پہلی پوسٹ وائرل
پرینیتی چوپڑا کی اپنے متعلق افواہوں پر مزاحیہ پوسٹ وائرل
ہمیں راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت و محبت دینی چاہیے، اداکارہ ریشم
زندگی میں کبھی اولاد کی کمی محسوس نہیں کی، حنا خواجہ بیات
ثناء جاوید کی دوسری شادی پر بہت خوش ہوں، احسن خان
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر