پاکستان کیلیےایک بڑااعزاز، گلوکارو موسیقار ذوالفقار جبار عرف زلفی امریکا کی معروف ’وینگارڈ آڈیو لیب‘ کی فیملی میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق زلفی امریکی اعلیٰ ترین اعزاز کو حاصل والے پہلے پاکستانی ہیں جنھیں امریکا کی ’وینگارڈ آڈیو لیب‘ فیملی میں شامل کیا گیا ہے۔
گلوکار نے اپنی کامیابی کا اعلان انسٹاگرام پرکرتےہوئےپوسٹ شیئر کی۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں اس بات کا اعلان کرنے کے لیے بے حدخوشی محسوس کررہا ہوں کہ مجھے امریکا کی وینگارڈ آڈیو لیب کی فیملی میں شامل کیا گیا ہے جو مغرب میں جدید ترین مائیکروفون بنانے والی لیب ہے، وینگارڈ کی ڈیزائن ٹیم کا مشترکہ تجربہ 65 سال سے زیادہ ہے‘۔
زلفی نے مزید لکھا کہ ’ وینگارڈ آڈیو لیب کے کامیاب مائیکرو فونز اور اسپیکرز دنیا بھر کے اسٹوڈیوز میں پائے جاتے ہیں جنھیں عالمی شہرت یافتہ فنکاروں نے استعمال کیا ہے جن میں انجینئرز اور ٹیلر سوئفٹ جیسی پروڈیوسر سمیت ہربی ہین کوک، روبرٹ پلانٹ اور ان جیسے دیگر فنکار شامل ہیں‘۔
Advertisement
گلوکار نے لکھا کہ ’اس فیملی کا حصہ بننا ایک اعزاز کی بات ہے جس میں نہ صرف گریمی جیتنے والے میوزک پروڈیوسر بلکہ پوری دنیا کےانجینئرز اور پروڈیوسر بھی شامل ہیں، مجھےفخر ہے کہ میں اس فیملی کا حصہ بننے والا پہلا پاکستانی ہوں‘۔
Advertisement
دوسری جانب وینگارڈ آڈیو لیب نے بھی پاکستانی گلوکار زلفی کی ایک تصویر شیئر کرتےہوئے ایک طویل کیپشن کے ذریعے زلفی کو اپنی فیملی میں شامل کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی قابلیت کو بھی سراہا‘۔
زلفی کوبھارت میں ’ائیرٹیل ریڈیو مرچی ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا جا چکا ہے، زلفی کا حالیہ پروجیکٹ نیس کیفے بیسمنٹ ہے جس میں وہ ایک پروڈیوسر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہےہیں۔
گلوکار زلفی نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1994 سے کیا تھا اور اب انہیں پاکستان میوزک انڈسٹری کا بہترین فنکار مانا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News