بالی ووڈ کی مایہ نازاداکارہ دپیکا پڈوکون حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘چھپاک’ اور بھارت کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلباء کے ساتھ مظاہروں میں اظہار یکجہتی اور طلبا کو تشدد کا نشانہ بنانے مذمت کرنے پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
اداکارہ کو طلبا پر تشدد کیخلاف احتجاج کا حصہ بننے پر انتہاپسندوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اورانہیں دیش دشمن تک قرار دیا ۔
صرف یہی نہیں بلکہ اداکارہ کی نئی ریلیز ہونے والی فلم چھپاک کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان بھی کیاتاہم مداحوں اور شوبز کی معروف شخصیات نے اداکارہ کے اس اقدام پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور انکو خوب سراہا۔
اداکارہ کی پذیرائی میں شوبز کی معروف شخصیات کے ساتھ ساتھ اب آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم سازشرمین عبید چنائےبھی سامنے آگئیں اور انہوں نے دپیکا پڈوکون کو اپنا ‘ہیرو’ قرار دے دیا۔
شرمین عبید چنائے اور دپیکا پڈوکون کی ملاقات سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم 2020 کے دوران ہوئی جس کے بعد شرمین عبید نے ان کے ہمراہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔
اس تصویر کے ساتھ شرمین نے کیپشن میں لکھا کہ فنکاروں پر بھی اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ساتھ ہی انہوں نے دپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنی بات چیت کو بہترین قرار دیا۔
Advertisement
انہوں نے دپیکا پڈوکون کو ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ‘مجھے امید ہے چھپاک دیکھنے کے بعد ہم ان خواتین کو دیکھنے کا نظریہ تبدیل کرسکیں جو تکلیف میں ہیں۔
یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے نےبھی تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خواتین پر فلم ’سیونگ فیس‘ پر 2012 میں آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا تھا جوکہ ان کے کیریئر کا پہلا آسکر ایوارڈ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News