Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

Now Reading:

معروف بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی
سیجل شرما

ممبئی کی چکا چوند کردینے والی فلم نگری سے وابستہ بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ سیجل شرما نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سیجل شرما کی ممبئی کے علاقے میرا روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔ اداکارہ کی خود کشی کا سبب تاحال سامنے نہیں آسکا ہے ۔

ممبئی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اداکارہ کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔ ان کے کمرے سے ایک تحریر بھی ملی ہے جس کے مطابق انہوں نے خودکشی کی ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق حیرت انگیز طور پر واقعے کے وقت اداکارہ کے دو دوست بھی ان کے گھر میں موجود تھے ۔اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی رپورٹ بھی درج کرلی گئی ہے۔

Advertisement

پولیس نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور جائے وقوعہ پر موجود ان کے دوستوں کے بیانات بھی قلم بند کرلیے ہیں۔ پولیس مذکورہ بالا خط کی بھی جانچ کررہی ہے کہ آیا یہ تحریر اداکارہ کی ہی ہے یا نہیں۔

سیجل شرما کے ساتھی اداکاروں نے خودکشی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ابھی تک سیجل کی موت کا یقین نہیں ہو رہا، وہ ایک اچھی اداکارہ کے ساتھ اچھی ساتھی تھی لیکن اچانک دوست کے بچھڑنے کی خبر افسوس ناک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عرفان خان کے بیٹے کا اپنے والد کی یاد میں جذباتی پوسٹ، مداح پریشان
دیکھیے! ’دی مارننگ شو ود ساحر لودھی‘ 29 اپریل سے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر
تنقید کا شکار ہونے والی معروف بھارتی اداکارہ نے کیا اپنے خیالات کا اظہار
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد
تمنا بھاٹیہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں
شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد گرل فرینڈ سے بریک اپ کر لیا تھا، ایوشمان کھرانہ کا اعتراف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر