Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہوش حیات کی ٹویٹ پر حکومت کا ایکشن

Now Reading:

مہوش حیات کی ٹویٹ پر حکومت کا ایکشن
مہوش

اداکارہ مہوش حیات کے ٹویٹ پر حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے واش رومز میں گندگی کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خواتین کے واش رومز میں گندگی کے حوالے سے کی جانے والی ٹوئٹ پر حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے مسئلے کو سامنے لانے پر اداکارہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ایئرپورٹ پر خواتین کے واش رومز میں گندگی اور تعفن کے حوالے سے مہوش حیات نے ٹویٹ کیا تھا، اداکارہ  نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ایئرپورٹ پر خواتین کے بیت الخلا استعمال کرنے کا اتفاق ہوا جو انتہائی گندگی اور تعفن سے بھرپور تھا یہاں تک کہ واش روم میں لال بیگ بھی دیکھے۔

ایئرپورٹ کے واش روم میں مہوش حیات نے ایسا کیا دیکھ لیا؟

مہوش نے مزید لکھاکہ ایئر پورٹ کے واش روم کا یہ حال نہ صرف لوگوں کے لیے غیر صحت مند ہے بلکہ جو لوگ بیرون ممالک سے یہاں آتے ہیں ہم انہیں یہ گندگی دکھا کر ان پر اپنے ملک کا پہلا تاثر کیا دینا چاہتے ہیں؟ بیت الخلا کی صفائی بنیادی سہولیات میں سے ایک سہولت ہے۔

واضح رہے کہ مہوش حیات کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کبھی اپنے دل کی بات کہنے میں ہچکچاتی نہیں۔

مہوش صرف شوبز ہی نہیں بلکہ اس کے علاوہ عوامی،سیاسی ،سماجی موضوعات پر بھی کھل کر گفتگو کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاپ سنگر احمد رشدی مرحوم کا یوم پیدائش
نعمان اعجاز کی پاکستانی ڈراموں کے مواد پر کڑی تنقید!
چھوٹی عمر میں شادی کرنے پر کوئی افسوس نہیں، اداکارہ سدرہ نیازی
اداکارہ نازش جہانگیر سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں!!!
اداکارہ درفشاں سلیم کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بجرنگی بھائی جان کے اگلے سیکوئل کے متعلق اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر