Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی نامور اداکارہ روحی بانو کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے

Now Reading:

پاکستان کی نامور اداکارہ روحی بانو کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے
پاکستان کی نامور اداکارہ روحی بانو کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے

ماضی کی معروف ادکارہ روحی بانوکومداحوں سے پچھڑے ایک برس بیت گیا۔ روحی بانو ادکاری میں اپنے منفرد انداز کی وجہ سے آج بھی لوگوں کےدلوں میں زندہ ہیں۔

روحی بانو نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے نفسیات کی ڈگری حاصل کی اور 1970 – 80 کی دہائی میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر راج کیا۔

کرن کہانی، زرد گلاب، دروازہ، زیر زبر، دھند، سراب،قلعہ کہانی ہو، حیرت کدہ،پکی حویلی اور دیگر بے شمار کلاسک ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرکے ناظرین کے دل جیتنے والی روحی بانو کا شمار اْن فنکاروں میں ہوتا تھا ۔

روحی  بانو کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان میں ٹی وی کو جنم لیتے اور بنتے دیکھااور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ڈراموں میں روحی بانوکی موجودگی لازمی سمجھی جانے لگی۔

انہوں نے شوکت صدیقی، بانو قدسیہ، حسینہ معین،منو بھائی اور اشفاق احمد کے کرداروں کو اپنی بے مثل اداکاری سے زندہ جاوید کردیا ۔

Advertisement

اس کے علاوہ  روحی بانو نے اناڑی، دلہن ایک رات کی، تیرے میرے سپنے، نوکر، زینت،پہچان، سیاں اناڑی، بڑا آدمی، دل ایک کھلونا، گونج اٹھی شہنائی، راستے کا پتھر، دشمن کی تلاش، آج کا انسان، پالکی، کائنات، خدا اور محبت، کرن اور کلی، ضمیر اورٹیپو سلطان سمیت بے شمار فلموں میں شاندار اداکاری  کے جوہر دکھائے۔

روحی بانو کو پی ٹی وی ایوارڈ، نگارایوارڈ، گریجویٹ ایوارڈ اور تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

کامیابیوں سے مزین روحی بانو کی ہنستی مسکراتی زندگی میں غم کا پہاڑ اس وقت گراجب 2005 میں ان کے اکلوتے جواں سال بیٹے فرزند علی کا پراسرار انداز میں قتل ہوا اور اس کے چند ہی ماہ کے بعد ان کی والدہ کی سوختہ لاش سامنے آئی۔ یہ وہ صدمے تھے جنہوں نے انہیں زندہ درگور کردیا۔

روحی بانونے اپنے جواں سال بیٹے کے قتل کے بعد 14 برس انتہائی اذیت میں گزارے اور مختلف خیراتی اداروں میں  بھی زیرعلاج  رہیں اور 25 جنوری 2019 کو روحی بانو کا ترکی کے شہر استنبول میں انتقال ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہ رخ خان کی بڑے پردے پر ’ڈان‘ کے کردار میں واپسی متوقع
فلموں کو فروغ دینے کے لیے سنیما لائسنسنگ فیس میں کمی کا اعلان
ٹیلر سوئفٹ کا البم نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب
اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن کب ریلیز ہوگا؟
اسپائیڈر مین 4 کے متعلق ٹام ہالینڈ نے کئے اہم انکشافات
کیارا اڈوانی اداکارہ بننے سے پہلے کیا کام کرتی تھیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر