پاکستان کے گلوکار عاصم اظہر بھی گلوکار علی ظفر کے حق میں بول اُٹھے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے گلوکار علی طفر کی حمایت کی ہے۔
Ismay insult ki kya baat hai. 😊 He’s my senior & I respect him for the work he’s done. I’d be more than happy to support anything for the betterment of Pakistan. Yehi tou masla hai. Hum aapas mai hi batay hue hain. Aik dusray ko support karnay ki zarurat hai. 💚 https://t.co/QgJrnoPOc9
— Asim Azhar (@AsimAzharr) February 22, 2020
گزشتہ روز قبل پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی مایوس کُن افتتاحی تقریب کے بعد گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا تھا جس پر ایک صارف کی جانب سے سوال کیا گیا تھا۔
صارف نے سوال کیا کہ عاصم کیا آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کے گانے کے بعد علی ظفر کا گانا آنا آپ کی بے عزتی ہوگی؟
علی ظفر نے پی ایس ایل سانگ کے لیے مداحوں سے مدد مانگ لی
صارف نے اپنے سوال میں مزید لکھا تھا کہ میرا مطلب ہے کہ پی ایس ایل 5 کا ترانہ آچکا ہے وہ جیسا بھی ہے اور اب علی ظفر کا پی ایس ایل 5 کے لیے گانا بنانا صحیح ہوگا؟
صارف کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں گلوکار عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ اس میں بے عزتی کی کیا بات ہے، وہ میرے سینئر ہیں اور میں ان کے اور ان کے کام کی بے حد عزت کرتا ہوں۔
عاصم اظہر نے مزید کہا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے کسی بھی چیز کی حمایت کرنے میں مجھے خوشی ہوگی۔
گلوکار نے کہا کہ یہی تو مسئلہ ہے کہ ہم آپس میں ہی بٹے ہوئے ہیں، ہمیں ایک دوسرے کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 5 کا گانا ریلیز ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
پی ایس ایل 5 کے گانے پر کی جانے والی تنقید پرعاصم اظہر نے مداحوں کی توقعات پر پورا نا اُترنے کے لیے معافی بھی مانگی تھی۔
دوسری جانب گلاوکار علی طفر نے پی ایس ایل 5 کے گانے کے مکمل ہونے کی خبر بھی دی۔
علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل 5 کا گانا تیار کر لیا گیا ہے۔
Lo G! The song is ready. Now time for the video. But this time, you can be the star and feature in it. Watch this video to understand what you need to do! You can see the longer version on my YouTube and subscribe https://t.co/gBub1wo5R7 #bhaeehazirhai pic.twitter.com/0Oo0RMbx42
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 24, 2020
علی ظفر نے ویڈیو میں مداحوں سے پی ایس ایل 5 کے گانے کے لیے مدد مانگی اور کہا کہ گانا میں نے تیار کر لیا، لیکن ویڈیو اس گانے کی اب آپ بنائے گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار علی ظفر بتا رہے ہیں کہ پی ایس ایل 5 کے بنائے جانے والے گانے کی ویڈیو آخر کیسے بنائی جا ئے گی۔
علی ظفر ویڈیو میں تیز میوزک پر کچھ ڈانس کے اسٹیپ کر کے دیکھا رہے اوو مداحوں سے کہہ رہے کہ وہ بھی گروپ کی صورت میں اس طرح سے اسٹیپ کریں اور مجھے میل کریں۔
گلوکار نے کہا کہ مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ مجھے اپنے اچھے سے کیمرے سے گانے کے لیے ڈانس کی ویڈیو بنا کر میل کریں۔
واضح رہے کہ تمام کرکٹ شائقین اور علی ظفر کے مداحوں کو علی ظفر کے بنائے جانے والے گانے پی ایس ایل 5 کا شدت سے انتظار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
