Advertisement
Advertisement
Advertisement

منشا پاشاکو بھارتی مداح کا ٹویٹ، محبت کااظہار کردیا

Now Reading:

منشا پاشاکو بھارتی مداح کا ٹویٹ، محبت کااظہار کردیا
منشا
Advertisement

پاکستانی اداکارہ منشا پاشا کو سوشل میڈیا پر اُن کے بھارتی مداح نے امن بھرا پیغام دیاہے۔

اداکارہ منشا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربھارتی مداح کے کچھ پیغامات کی تصاویر شیئر کیں، ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر اُس گفتگو کی ہیں جو اُنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بھارتی مداح سے کی تھی۔

منشا پاشا کی جانب سے گفتگو کی شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کا بھارتی مداح اُن سے کہہ رہا ہے کہ ’میڈم آپ اپنے بہت سے ٹوئٹ میں بھارت کے بارے میں بات کرتی ہیں یہاں میں کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ جس طرح پاکستان میں امن پسند لوگ ہیں اِسی طرح بھارت میں بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو امن پسند ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ پیار و محبت کے ساتھ رہیں۔‘

بھارتی مداح نے لکھا کہ ’جس طرح پاکستانی بھارتی انٹرٹینمنٹ مواد کو پسند کرتے ہیں اِسی طرح ہم بھی پاکستان کے فن کو دیکھنا پسند کرتے ہیں لیکن بھارت میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو دشمن عناصر ہیں جو بد امنی کو فروغ دے رہے ہیں، آپ اُن چند لوگوں کی وجہ سے پورے بھارت کو قصور وار نہ ٹھہرائیں کیونکہ ہم امن چاہتے ہیں۔‘

مداح نے لکھا کہ ’ہم آپ کو اور دیگر پاکستانی فنکاروں کو بہت پسند کرتے ہیں، آپ اپنا خیال رکھیں۔‘

اِس امن بھرے پیغام پر منشا پاشا نے کہا کہ ’مجھے بہت اچھا لگا کہ آپ نے اپنی سوچ کو میرے سامنے رکھا، میں آئندہ اِس بات کا خیال رکھوں گی، میری طرف سے آپ کے لیے بہت سارا پیار اور اپنا خیال رکھیں۔‘

منشا پاشا نے یہ تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے ہمیں دُنیا بھر سے اور خاص طور پر سرحد کے اُس پار سے بہت سارے پیغامات ملتے ہیں۔‘

Advertisement

       اداکارہ نے لکھا کہ ’اِس دوران ہمیں ہمیشہ یہ بات رکھنی چاہیے کہ کسی بھی ملک کی حکومت کی وجہ سے اُس ملک کی تعریف یا بُرائی نہیں کی جاتی ہے بلکہ بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جو امن پسند ہیں اور امن و امان کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ اُن تمام لوگوں کی مدد فرمائے آمین۔‘

مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رنبیر اور عالیہ کی بیٹی بالی ووڈ کی سب سے کم عُمر امیر ترین ‘اسٹار کِڈ’ بن گئیں
بیٹے کی پیدائش کے بعد انوشکا شرما کی پہلی پوسٹ وائرل
پرینیتی چوپڑا کی اپنے متعلق افواہوں پر مزاحیہ پوسٹ وائرل
ہمیں راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت و محبت دینی چاہیے، اداکارہ ریشم
زندگی میں کبھی اولاد کی کمی محسوس نہیں کی، حنا خواجہ بیات
ثناء جاوید کی دوسری شادی پر بہت خوش ہوں، احسن خان
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر