Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز کی چوتھی شادی میں تاخیر کی وجہ آخر کیا ہے؟

Now Reading:

امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز کی چوتھی شادی میں تاخیر کی وجہ آخر کیا ہے؟
امریکی اداکارہ
Advertisement

امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیزکی چوتھی شادی تاخیر کا شکار ہو گئی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ جینیفر لوپیزکی چوتھی شادی میں تاخیرکی آخر وجہ کی ہے وہ انہوں نے اپنے 14منٹ پر مشتمل ایک ویڈیو انٹرویو میں بتا دی ہے۔

جینیفر لوپیز نے ایلن ڈی جینرز کو ویڈیو انٹرویو میں بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث ان کی شادی متاثر ہوئی ہے۔

یاد رہے دنیا بھر میں کورونا بری طرح پھیل چکا ہے اور اس کی وجہ بہت سے ممالک میں اجتماعت اور تقریبات موخر کر دی گئی ہے کیونکہ بہت سے ممالک میں  لاک ڈاون نافز ہے۔

Advertisement

اداکارہ نے بتایا کہ پوری دنیا کورونا کی وجہ سے رک سی گئی ہے اور انتظار کر رہی ہے کہ آخر کب اس وبا سے نجات حاصل ہو گی۔

جینیفر لوپیز نے کہا کہ ہم بھی بس انتظار کررہے ہیں اور کچھ ماہ مزید انتظار کریں گے اور سوچے گے کہ آگے کیا کرنا ہے۔

جینیفر لوپیز اور ایلکس روڈرگیوز نے گزشتہ سال مارچ میں منگنی کی تھی۔

امریکی اداکارہ

یاد رہے گزشتہ سال جینیفر لوپیز کے منگیتر نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں فلحال شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

Advertisement

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️

A post shared by Jennifer Lopez (@jlo) on

Advertisement

جس پر اداکارہ جینیفر لوپیز نے بھی کہا تھا کہ آخرہمیں پوری زندگی ساتھ ہی رہنا ہے تو جلدی کس بات کی ۔

جینیفر لوپیز نے بتایا کہ جب منگنی ہوئی تھی تب میں چاہتی تھی کہ شادی فورا ہو لیکن وقت گزرنے کے ساتھ میری سوچ میں تبدیلی پیدا ہوئی۔

خیال رہے کہ یہ جنیفر لوپز کی چوتھی جبکہ ایلکس روڈگیوز کی دوسری شادی ہے اور دونوں کے سابقہ شادیوں سے 2، 2 بچے ہیں۔

جینیفر لوپیز نے اپنے کیریئر کا آغازبیک اپ ڈانسر کے طور پر کیا تھا ، اداکارہ نے اپنی خوبصورتی، جسمانی خدوخال، فٹنیس اور صلاحیتوں کے باعث جلد ہی بطور اداکارہ، گلوکارہ، ڈانسر، پروڈیوسر اور فلم ساز میں اپنی شناخت بنائی اور کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے جینیفر لوپیز کی شادی میں تاخیر ہوئی ، فلحال کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ اب ان کی شادی کب ہو گی۔

مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زندگی میں کبھی اولاد کی کمی محسوس نہیں کی، حنا خواجہ بیات
ثناء جاوید کی دوسری شادی پر بہت خوش ہوں، احسن خان
کم عمر ولاگر محمد شیراز کی وزیر اعظم سے ملاقات
معروف پاکستانی اداکار لطیف کپاڈیہ کی 22ویں برسی آج منائی جارہی ہے
اداکارہ زارا نور عباس کے ہاں بیٹی کی پیدائش
اپنی شادی کی افواہوں پر ادیتی راؤ حیدری نے خاموشی توڑدی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر