معروف اداکار و میزبان سلمان شیخ عرف مانی نےاس بات پر زور دیا ہے کہ دوسروں کی مدد کرنا ایک اچھا کام ہے اور اچھے کام کو دکھا کر کرنا چاہئے تاکہ مزید لوگوں کو ترغیب ملے اور وہ بھی دوسروں کی مدد کے لیے آگے آئیں۔
سوشل میڈیا پر راشن تقسیم کیے جانے کی تصاویر شیئر کرنے پرمانی اور ان کی اہلیہ حرا پر شدید تنقید کی گئی۔
گذ شتہ روز مانی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انھوں نے راشن تقسیم کرنے کی تیاری کرتے ہوئے اُن تمام لوگوں کو جواب دیا جنہوں نے اُن پر راشن تقسیم کرنے کی تیاری کے دوران تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر تنقید کی تھی۔
انھوں نے کہا کہ جب ہم برانڈڈ کپڑے پہن کر، ہوائی جہاز میں سفر اور چھٹیاں مناتے ہوئے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تو ہمیں اچھے اور نیک کام کی تصاویر بھی شیئر کرنی چاہیئں تاکہ اس سے دوسرے لوگوں کو بھی ترغیب ملے اور وہ بھی اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News