مِس انگلینڈ کا خطاب2019 میں حاصل کرنے والی بھاشا مکھر اب کورونا سے متاثر مریضوں کا علاج کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق 24 سالہ بھاشا مکھر پیشہ کے اعتبار سے ڈاکٹر ہے۔
بھاشا مکھر انگلینڈ کے شہر ڈربی میں پیدا ہوئیں ، بھاشا پروفیشنل ڈاکٹر ہیں اور انہوں نے میڈیکل سائنس اور سرجری اینڈ میڈیسن کی ڈگری حاصل کی ہے۔
یاد رہے 2019 میں بھاشا مکھر نے مس انگلینڈ میں حصہ لیا تھا اور کامیابی بھی حاصل کی تھی۔
بھاشا مکھر نے دنیا بھر میں تیزی سے کورونا کے پھیلنے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا کہ اب وہ کورونا سے متاثر مریضوں کا علاج کریں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بھاشا نے بتایا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے جب میں نے ڈاکٹر دوستوں سے بات کی تو انہوں نے صحت عامہ کے مسائل سے آگاہ کیا اور یہ بھی بتایا کہ وہ اس عالمی وبا کے باعث کس تناؤ کا شکار ہیں۔
بھاشا نے اپنے پرانے اسپتال جہاں وہ پہلے اپنے فرائض انجام دے رہی تھی اپنا پیشہ دوبارہ اختیار کرنے کے سلسلے میں بات کی ہے۔
یاد رہے برطانیہ میں بہت تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے اور یہ تمام صورتحال دیکھ کر بھاشا نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنے ڈاکٹر کے فرائض انجام دے۔
2 ماہ کی قرطینہ میں رہنے کی مدت پوری ہونے کے بعد یہ اسپتال میں اپنی خدمت انجام دینگییں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے فرض کو انجام دے اور کورونا سے متاثر لوگوں کا علاج کریں۔
بھاشا مکھر نا صرف مِس انگلینڈ ہیں بلکہ اُن کا آئی کیو لیول 146 ہے۔
واضح رہے کہ بے شمار قابلیت اور دیگر زانوں پر عبور رکھنے کی خوبی نے انہیں بہت کامیابی دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News